ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: جمعیت الحفاظ کی اگلی میعاد کےلئے مولانا نعمت اللہ ندوی صدر مولوی عبداللہ شریح ندوی جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل: جمعیت الحفاظ کی اگلی میعاد کےلئے مولانا نعمت اللہ ندوی صدر مولوی عبداللہ شریح ندوی جنرل سکریٹری منتخب

Thu, 16 Feb 2023 20:49:15    S.O. News Service

بھٹکل :16؍ فروری (ایس اؤ نیوز )جمعیت الحفاظ بھٹکل کے صدر حافظ مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی کی صدارت میں نوائط کالونی تنظیم جامع ملیہ مسجد میں منعقدہ جمعیت الحفاظ بھٹکل کے انتخابی اجلاس میں اگلی دو سالہ میعاد کے لئے حافظ مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی کو صدر اور حافظ عبداللہ شریح کوبٹےندوی کو جنرل سکریٹری کےطورپر منتخب کیاگیا ۔

جمعیت الحفاظ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اگلی دو سالہ میعاد  کے نو منتخب عہدیداران اس طرح ہیں۔

صدر  : حافظ مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی 

نائب صدر : حافظ مولانا رکن الدین ندوی

جنرل سکریٹری: حافظ عبداللہ شریح کوبٹے ندوی

نائب سکریٹری: حافظ مرفاد مصباح ندوی

خازن : حافظ مولانا وصی اللہ دامدا فقیہ ندوی

محاسب : حافظ مولانا شجاع الدین ندوی

خیال رہےکہ 9فروری کو منعقدہ عام انتخابی اجلاس میں دس اراکین انتظامیہ کو منتخب کیا گیا تھا اور سبکدوش ہونےو الی انتظامیہ سے پانچ اراکین کو منتخب کیاگیا تھا۔ جمعیت الحفاظ کےنومنتخب اراکین انتظامیہ کےاسمائے گرامی اس طرح ہیں۔

سبکدوش ہونےوالی انتظامیہ سےمنتخب 5 ارکان: 1۔مولانا حافظ عبدالعلیم خطیب ندوی ۔2۔مولانا حافظ وصی اللہ ڈی ایف ندوی ۔ 3۔ مولانا حافظ عرفان ایس ایم ندوی ۔ 4۔ مولانا حافظ رحمت اللہ رکن الدین ندوی ۔ 5۔ مولانا حافظ شجاع الدین رکن الدین ندوی

نومنتخب 10ارکان: 1۔مولانا حافظ محمد الیاس فقیہ احمدا ندوی ۔2۔ مولانا حافظ نعمت اللہ عسکری ندوی ۔ 3۔مولانا حافظ محمد سمعان خلیفہ ندوی۔ 4۔ مولانا حافظ محمد اقبال نائطے ندوی ۔ 5۔ مولانا حافظ خواجہ معین الدین اکرمی مدنی۔ 6۔ مولانا حافظ محمد سعود شینگیٹی ندوی۔ 7۔مولانا حافظ میراں معظم شاہ بندری ندوی ۔ 8۔مولانا حافظ مفتی محمد ابراہیم دامدا ندوی ۔ 9۔مولانا حافظ محمد مرفاد مصباح ندوی۔  10۔ مولانا حافظ عبداللہ شریح کوبٹے ندوی ۔


Share: